شہبازشریف نے پی ٹی آئی حکومت کے 3سال بدترین قراردے دیئے

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ(ن) کے صدرا ور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کی حکومت کے تین سال عوامی استحصال کے بدترین سال قرار دے دیئے . اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ گزشتہ تین سال مافیاز کے لئے کھاﺅ ، پیو اور مزے اڑاو کے سال ثابت ہوئے .

نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق شہاز شریف کا کہنا تھا کہ تبدیلی کے 3 سال غریب عوام کیلئے ظلم کی 3 صدیاں بن گئی ہیں اور عوام آج 3 سال پہلے کے پاکستان کو حسرت سے یاد کررہے ہیں جبکہ انہیں سابق وزیر اعظم نوازشریف دورکی ترقی اور 52 روپے کلو چینی یاد آرہی ہے . نوازشریف نے ملکی معیشت کو پیروں پرکھڑا کیااور انہوں نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف)کو خداحافظ کہہ کر سی پیک ،عوام کو روزگار اور کاروبار دیا . اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ نوازشریف نے قوم کو بجلی دی اور اندھیروں سے نکالالیکن صد افسوس کہ تین سال میں یہ تبدیلی آئی کہ جس نے پاکستان کو دنیا کا مہنگا ترین ملک بنادیا . . .

متعلقہ خبریں