اوپن لیٹرپرگاڑیاں، موٹرسائیکل چلانے والوں کیلئے بری خبر

(قدرت روزنامہ)محکمہ ایکسائز نے 7لاکھ سے زائد اوپن لیٹرپرچلنے والی گاڑیوں کےخلاف کارروائیوں کےلئے نئی حکمت عملی تیار کرلی،گاڑیوں وموٹرسائیکلوں کی ٹرانسفر کےلئے استعمال ہونے والا ٹی او فارم ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز نے ٹرانسفرکےلئے ٹی او فارم ختم کرنے کافیصلہ کرلیا ہے،ایڈیشنل ڈی جی رضوان شیروانی کا کہنا ہے کہ لاہورسمیت پنجاب بھرمیں 7لاکھ سے زائد گاڑیاں اوپن لیٹر پر چل رہی ہیں،اگلے ماہ سے بائیو میٹرک سسٹم کا آغاز ہوتے ہی ٹی او فارم کینسل کردئیے جائیں گے۔

پنجاب بھر گاڑی وموٹرسائیکل کی ٹرانسفرکے لئے ٹی او فارم 3 سوروپے میں فروخت کیا جاتا ہے،شہری گاڑی کی فروخت کے ساتھ ہی ٹی اوفارم لکھ کر رکھ لیتے ہیں اورگاڑی کئی کئی سال ٹرانسفر نہیں کرواتے، جس سے خزانہ کو کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے،ایڈیشنل ڈی جی رضوان شیروانی کا کہنا ہے اوپن لیٹر کے خاتمے سے ای چالاننگ بہتر ہوگی اور چالان اصل مالکان کے گھروں میں جائیں گے۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

1 hour ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

1 hour ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

1 hour ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

3 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

3 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

3 hours ago