ضمنی الیکشن میں ہار ہماری بدقسمتی ہے، ہم ووٹر تک نہیں پہنچ سکے

پشاور(قدرت روزنامہ) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما اور قومی اسمبلی کے حلقے این اے 31 کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مدمقابل امیدوار غلام احمد بلور کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں ہار ہماری بدقسمتی ہے۔92نیوز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں ہار ہماری بدقسمتی ہے، ہم ووٹر تک نہیں پہنچ سکے۔
ہمارے جلسے نہیں دکھائے گئے، عمران خان میڈیا پر آتے ہیں اور ہمیں کوئی نہیں چلاتا۔مریم نواز کا لندن چلے جانا ہمارے بہت بڑا نقصان تھا۔الیکشن کمیشن نے بھی ہمیں دھوکہ دیا، بار بار التوا کیا گیا، پی ڈی ایم میں 13 نہیں تین پارٹیاں ہیں۔پارٹی کے پاس جاؤں گا ، وہ کیا فیصلہ کرتی ہے۔
جبکہ وار غلام احمد بلور نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں غلام بلور کا کہنا تھاکہ عمران خان کی مقبولیت میں واضح کمی پر ہے، مجھے اتحادیوں نے استطاعت کے مطابق سپورٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شکست تسلیم نہیں کرتا، صوبائی حکومت کی انتظامیہ نے مجھے ہروایا ہے، الیکشن میں حکومت کی مشینری ہمارے خلاف خوب استعمال ہوئی، حکومت نے پولنگ اسٹیشن کے اندر و باہر اپنے لوگ تعینات کئے تھے۔
غلام بلورکا کہنا تھاکہ مشورہ کرکے الیکشن کمیشن یا ہائی کورٹ جاؤں گا، مردان اور چارسدہ کے نتائج کا علم نہیں۔این اے 31 پشاور 5 کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جیت یقینی ہے.خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این ای31پشاورپر ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نے میدان مارلیا ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اے این پی کے غلام احمدبلور کوشکست دیدی۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان57824 ووٹ لے کرکامیاب ہوگئے ۔پی ٹی آئی کارکنوںکاجیت کی خوشی میں جشن،ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

4 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

4 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

5 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

5 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

5 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

5 hours ago