نورا فتیحی نے محبت میں ناکامی کے بعد ڈپریشن کا مقابلہ کیسے کیا؟
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ نورا فتیحی نے بتادیا کہ انہوں نے محبت میں ناکامی کے بعد ڈپریشن کا مقابلہ کیسے کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نورا فتیحی اور اداکار انگت بیدی کچھ عرصے تک ایک ساتھ رہے تاہم بعد میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔
View this post on Instagram
انگت بیدی انڈسٹری کی نامور اداکارہ نیہا دھوپیا کے شوہر ہیں، علیحدگی کی وجہ سے نورا فتیحی مایوس اور ڈپریشن میں مبتلا ہوگئی تھیں۔
حال ہی میں نورا فتیحی نے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے دو ماہ تک ڈپریشن کا مقابلہ کیا۔
View this post on Instagram
ان کا کہنا تھا کہ ہر لڑکی کو زندگی میں کم از کم ایک دفعہ اس چیز سے ضرور گزرنا پڑتا ہے، میرے لیے یہ بہت زیادہ مشکل رہا کیونکہ میں نے غیر متوقع تجربے کا سامنا کیا۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ میں بالکل ٹوٹ چکی تھی مگر یہ ضرور کہوں گی کہ اس تجربے نے میری زندگی بدل دی۔
View this post on Instagram