لانگ مارچ عمران خان کا آخری کارڈ تھا وہ بھی ہاتھ سے گیا، مریم نواز

لندن(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم شہباز شریف ہی کریں گے، لانگ مارچ عمران خان کا آخری کارڈ تھا وہ بھی ہاتھ سے گیا۔لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے عوام کے ٹیکس کا پیسہ اپنے لانگ مارچ پر لگادیا، قومی وسائل کو مارچ کے نام پر بے دردی سے لوٹا جارہا ہے، اتنے لوگ لانگ مارچ میں نہیں ہوتے جتنے لوگ پنجاب حکومت کے اس کی حفاظت پر مامور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جرائم کی فہرست بہت طویل ہے، اس کی سیاسی جدوجہد مشرف سے شروع ہو کرآنکھ، کان، ناک کہنے والوں تک جاتی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف آرمی چیف کی تقرری آئین کے مطابق کریں گے، لانگ مارچ عمران خان کا آخری کارڈ تھا وہ بھی ہاتھ سے نکل گیا کیونکہ اسے عوام نے مسترد کردیا۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ فارن فنڈڈ فتنے نے جھوٹ بولنے کے سوا کوئی کام نہیں کیا، اگر اسٹیبلشمنٹ نے انہیں نوازشریف کی کرپشن کے بارے میں کچھ بولا تھا تو ثبوت دیکھنے چاہیے تھے کیونکہ عدالتیں شواہد اور ثبوت کی بنیاد پر ہی فیصلے دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ پانچ دن سے لاہور میں پھنسا ہوا ہے، روزانہ یہ دو سے تین گھنٹے سفر کر کے لانگ مارچ ختم کردیتے ہیں، اسی طرح کا سلسلہ چلتا رہا تو یہ ایک ماہ میں اسلام آباد پہنچے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ جھوٹ، مکاری اور فریب سے قومی سلامتی کے خلاف سازشی بیانیہ تیار کیا گیا، جس کے لیے ڈی جی آئی ایس آئی کو منظر عام پر آنا پڑا۔
نائب صدر مسلم لیگ (ن) کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان رات میں ان کے پیر جبکہ دن میں گریبان پکڑتا ہے، رات کو چھپ چھپ کر ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے اب قوم جان گئی ہے اور وہ اس فتنے پر یقین نہیں رکھتی۔ عمران خان نے 4 سال میں اتنے لوگ لانگ مارچ میں نہیں ہوتے جتنے لوگ پنجاب حکومت کے اس کی حفاظت پر مامور ہیں۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

7 mins ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

30 mins ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

33 mins ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

38 mins ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

59 mins ago

اگلے سال پی ایس ایل کے لیے پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں

(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کی…

2 hours ago