بارش اور برفباری کا الرٹ جاری

لاہور (قدرت روزنامہ)پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے میں بارش اور برف باری کا الرٹ جاری کر دیا۔پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ آج شام ملک میں داخل ہو گا، جس کے تحت 5 سے 7 نومبر تک لاہور، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ اور نارووال میں بارش کا امکان ہے۔
اس سسٹم کے تحت گوجرانوالہ، گجرات، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، حافظ آباد، جھنگ اور فیصل آباد میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔مغربی ہواؤں کے سلسلے کے تحت مری، اسلام آباد، گجرات، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں 5 اور 6 نومبر کو موسلا دھار بارش متوقع ہے۔6 نومبر کی شام سے 7 نومبر تک ملتان، ڈی جی خان، بھکر اور لیہ میں درمیانی بارش متوقع ہے۔
ساہیوال، اوکاڑہ، راجن پور اور مظفر گڑھ میں بھی بارش ہو سکتی ہے جبکہ پہاڑوں پر برف باری اور چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔بالائی علاقوں میں دن میں درجۂ حرارت میں 5 سے 7، جنوبی علاقوں میں 2 سے 4 سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔بارش کا سلسلہ ختم ہوتے ہی ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہوں گے۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق بارش سے چاول کی کٹائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، تاہم یہ بارش گندم کی بوائی میں فائدہ مند ثابت ہو گی۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب بھر کی انتظامیہ ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل رکھے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کے عملے کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

3 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

3 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

4 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

4 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

4 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

4 hours ago