حکومت کا آئی ایس پی آر کے بیان پر عمران خان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے ریاست اور اداروں کے خلاف الزامات پر عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سرکاری املاک اور عمارات پر جلاؤ گھیراؤ، پرتشدد سرگرمیوں اور اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات پر وفاقی حکومت نے اپنے اختیارات استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔
حکومت نے فیصلہ کیا کہ آئی ایس پی آر کے بیان کی روشنی میں عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے ریاست اور اداروں کے خلاف بیانات پر قانونی کارروائی کی جائے گی، کارروائی کرنے کے لیے آئینی اور قانونی ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ گورنر ہاؤس پنجاب سمیت دیگر شہروں میں جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد سرگرمیوں پر الگ سے کارروائی ہوگی۔ نجی املاک پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے حملوں سمیت آئین اور قانون کے منافی اقدامات پر قانون کے روشنی میں تمام ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

10 hours ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

10 hours ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

10 hours ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

11 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

11 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

12 hours ago