اسلام آباد میں بلااجازت احتجاج پر کارروائی ہوگی، وفاقی پولیس نے خبردار کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دارالحکومت میں بلااجازت احتجاج کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کے رہنماؤں نے وفاقی دارالحکومت کے آمد و رفت کے راستے بند کرنے کا اعلان کیاہے، جس سے اسلام آباد کے شہریوں ، طلبہ اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پولیس کی جانب سے اس سلسلے میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے شاہراہوں کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے پکار 15 پر کال کریں۔
وفاقی پولیس نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بلا اجازت احتجاج کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔جن سیاسی کارکنان کی شناخت کی جاچکی ہے اور مقدمات درج ہیں، ان کی گرفتاری کے لیے پولیس کارروائی کررہی ہے۔ وفاقی پولیس نے اعلان کیا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ سے آنے والے قومی اور بین الاقوامی مہمانوں کےلیے راستے کھلے رکھے جائیں گے۔
پولیس کے مطابق ائرپورٹ کےلیے بلا رکاوٹ آمد و رفت قومی تشخص کےلیے اہمیت کی حامل ہے۔وفاقی قانون نافذ کرنے والے ادارے ائرپورٹ اور موٹر وے تک آمد و رفت کے راستوں کی نگرانی کریں گے۔ تمام سیاسی عناصر سے گزارش ہے کہ انتظامیہ سے اجازت کے ساتھ مختص مقام پر احتجاج کریں جب کہ عوام سے بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی شر پسندانہ سرگرمی اور افراد کی اطلاع پکار 15 پر دیں۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

11 hours ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

12 hours ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

12 hours ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

13 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

13 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

13 hours ago