شعیب ملک سے شادی؟ اداکارہ عائشہ عمر نے خاموشی توڑ دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے کرکٹر شعیب ملک سے شادی سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی ۔عائشہ عمر نے شعیب ملک کے ہمراہ کروائے گئے تشہیری فوٹو شوٹ کی پرانی تصاویر شیئر کیں۔
اداکارہ عائشہ عمر اور شعیب ملک کے اس فوٹو شوٹ پر مداحوں نے سخت تنقید کی جبکہ کچھ صارفین نے دونوں کی شادی سے متعلق چہ مگوئیاں بھی شروع کردیں۔ایک صارف نے عائشہ عمر کی شئیر کردہ تصویر پر کمنٹ کیا کہ کیا آپ دونوں کا شادی کا پروگرام ہے؟
8 2 1 300x171
جواب میں عائشہ عمر نے لکھا کہ جی نہیں بالکل نہیں، ان کی شادی ہوچکی ہے اور وہ اپنی بیوی کے ساتھ بہت خوش ہیں۔عائشہ عمر نے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں دونوں کی بہت عزت کرتی ہوں، شعیب میرے اچھے دوست ہیں اور ہم ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں، ایسے رشتے بھی ہوتے ہیں دنیا میں۔
گزشتہ دنوں سے ثانیہ مرزا اور پاکستان کے کرکٹر شعیب ملک کی طلاق کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ٹائمز آف انڈیا سمیت دیگر بھارتی میڈیا آﺅٹ لیٹس نے یہ کہنا شروع کردیا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی مبینہ علیحدگی کی وجہ عائشہ عمر سے بڑھتی قربتیں ہیں۔
8 3 1 300x238
حال ہی میں شعیب ملک نے عائشہ عمر کے ساتھ ایک فوٹوشوٹ کروایا ،جس کی وجہ سے دونوں کا نام پاکستان اور بھارت کے میڈیا کی شہ سرخیوں میں رہا۔
8 4 1 300x300
کچھ بھارتی نیوز پورٹل کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شعیب ملک کے عائشہ عمر کے ساتھ مبینہ تعلق کی خبر ثانیہ مرزا کو ہو گئی تھی جس کی وجہ سے بات علیحدگی تک پہنچی۔
واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی کو 12 سال ہو چکے ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام ازہان مرزا ملک ہے۔ثانیہ مرزا کے انسٹاگرام اپ ڈیٹس نے ان کے الگ ہونے کی افواہوں کو جنم دیا۔
8 5 1 300x300

View this post on Instagram

A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)


یاد رہے کہ حال ہی میں یہ جوڑا دبئی میں چھٹیاں گزارنے گیا جہاں انہوں نے اپنے بیٹے کی سالگرہ منائی جس کی تصاویر شعیب ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی لیکن ثانیہ مرزا نے نہیں کی۔

View this post on Instagram

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)


ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں لکھا ہے کہ اس کے بیٹے کے ساتھ لمحات اسے مشکل ترین وقت سے گزرنے میں مدد کرتے ہیں۔