کیپٹن کاشف شہید سپرد خاک، نماز جنازہ میں آرمی چیف کی بھی شرکت
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے گچک میں شہید ہونے والے کیپٹن کاشف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی ۔شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا
آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن کاشف شہید کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کی گئی ۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔اعلی عسکری حکام،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور شہید کے عزیز و اقارب نےبھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
راولپنڈی :کیپٹن کاشف شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی:آئی ایس پی آر
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نماز جنازہ میں شرکت کی
کیپٹن کاشف گزشتہ رات دہشتگردی کے واقعہ میں شہید ہو ئے
سینئر فوجی افسران اور لواحقین کی نماز جنازہ میں شرکت pic.twitter.com/wKrQGFOWxo— PTV News (@PTVNewsOfficial) August 22, 2021
کیپٹن کاشف گزشتہ رات بلوچستان کے علاقے گچک میں شہید ہوگئے تھے۔کیپٹن کاشف کی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا نشانہ بنی تھی ۔
