رہائشی قانون اور وزٹ ویزوں کا اجرا کویت نے نئے نظام کی منظوری دے دی

کویت سٹی(قدرت روزنامہ)کویت کی وزارت داخلہ اور متعلقہ حکام میں نئے رہائشی قانون اور وزٹ ویزوں کے اجرا کی منظوری کے نئے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کرنے پر اتفاق ہوا ہے،کویتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ شیخ طلال الخالد الصباح اور پارلیمانی داخلہ ودفاعی کمیٹی کے ارکان کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

جس میں نئے رہائشی قانون اور رہائشی اجازت نامے جاری کرنے کے قوانین سمیت وزٹ ویزوں کی منظوری کے نئے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، وزیر داخلہ شیخ طلال نے ارکان پارلیمنٹ کو بتایا ہے کہ حکومت نئے اقامتی قانون میں ترامیم تیار ہے، اس حوالے سے سفارشات جلد قومی اسمبلی کو بھیجی جائیں گی جہاں وزارت داخلہ اور دفاعی کمیٹی اس پر بحث کرے گی اور وہ اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیر داخلہ نے ممبران پارلیمنٹ کو بتایا کہ رہائش کو محدود کرنا نئے قانون کا عنوان ہے جبکہ فیسوں میں تین گنا اضافہ کیا جائے گا۔ وزٹ ویزوں میں ترامیم جنوری میں جاری کی جائیں گی اور موجودہ فیس کو دگنا کر دیا جائے گا، جس میں مخصوص زمرے کے ویزا حاصل کیے جاسکیں گے،انہوں نے ارکان پارلیمنٹ کو یہ بھی بتایا کہ نئے اقامتی قانون میں 5 سال کا رہائشی اجازت نامہ شامل ہے، جیسا کہ اس قانون کے مسودے میں شامل ہے جو گزشتہ اسمبلی کو بھیجا گیا تھا، لیکن یہ اجازت نامہ سرمایہ کاروں، کاروباری افراد یا کویتی خواتین کے بچوں کے لیے نہیں ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ معاملہ ارکان پارلیمنٹ کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے کہ اگر وہ اس میں ترمیم یا اس کو منسوخ کرانا چاہتے ہیں تو وہ حکومت سے بات چیت کریں،شیخ طلال کا یہ بھی کہنا تھا کہ رہائشی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت حفاظتی مہم جاری رہے گی اور اس سلسلے میں غیر ملکیوں سے آباد علاقوں کو الگ تھلگ کرکے خلاف ورزی کرنے والوں کی تلاش ممکن ہو سکے گی۔

Recent Posts

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

1 min ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

4 mins ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

9 mins ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

29 mins ago

اگلے سال پی ایس ایل کے لیے پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں

(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کی…

1 hour ago

ملک میں عوامی نمائندگی دکھائی نہیں دے رہی، مولانا فضل الرحمان

ٹھٹھہ (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اس وقت…

1 hour ago