وہ وقت جب صلاح الدین ایوبی کے بیٹے نے اہرام مصر کوتوڑنے کافیصلہ کیالیکن پھرکچھ ایساہوکہ یہ کام روکناپڑ گیا

(قدرت روزنامہ)وہ وقت جب صلاح الدین ایوبی کے بیٹے نے اہرام مصر کو توڑنے کا فیصلہ کیا۔لیکن پھر کچھ ایسا ہوا کہ یہ کام روکنا پڑ گیا۔انسانی تاریخ کے حیران کن ترین عجوبوں میں شمار ہونے والے اہرام مصر۔ کے بارے میں بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں۔ کہ ایک حکمران نے انہیں تباہ و برباد کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ لیکن بالآخر تھک ہار کر یہ خیال ذہن سے نکال دیا۔یہ شخص مشہور زمانہ جرنیل صلاح الدین ایوبی کا بیٹا الملک العزیز عثمان بن یوسف تھا۔ جس نے اہرام کو منہدم کرنے کا
حکم جاری کردیا۔ انہدام کے کام کا آغاز منکورہ کے ہرم سے ہوا لیکن جلد ہی اندازہ ہوگیا۔کام کی نگرانی کرنے والوں کو معلوم ہوا کہ اہرام کو منہدم کرنا ۔انہیں تعمیر کرنے سے بھی مشکل اور مہنگا کام تھا۔ پہلے تو بہت بڑے پتھروں کو ہلانا ہی ممکن نہ ہوتا لیکن جب مزدور کسی بڑے پتھر کو بصد مشکل گراتے تو وہ نیچے گرتا۔اور ریت میں دھنس جاتا ۔بڑے بڑے پتھروں کو توڑ کر دوسری جگہ منتقل کرنے کی بھی کوشش کی گئی لیکن بالآخر یہ کوشش بھی کامیاب نہ ہوئی۔ اس تمام کاوش کا نتیجہ صرف یہ نکلا کہ منکورہ کے بلند و بالا ہرم کے شمالی طرف ایک بڑا چھید بناد یا گیا، اور پھر اس کام کو ہمیشہ کیلئے بند کردیا گیا۔ اس افسوسناک کوشش اور اس میں ہونے والی ناکامی کا نتیجہ یہ ہوا کہ الملک العزیز کے بعد پھر کبھی کسی کے ذہن میں اہرام کو منہدم کرنے کا خیال نہ آیا

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

2 hours ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

2 hours ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

2 hours ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

4 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

4 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

4 hours ago