عمر اکمل نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے درخواست کردی


لاہو ر(قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے سابق کرکٹر اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ملاقات کی درخواست کردی۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں عمر اکمل نے انکشاف کیا کہ وہ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں لیکن ٹیم انتظامیہ انہیں بغیر کسی وجہ کے نظر انداز کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین رمیز راجہ سے چند چیزوں پر بات کرنا چاہتے ہیں۔عمر اکمل کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے سال 2020 میں تمام کرکٹ سرگرمیوں سے روک دیا تھا لیکن بعدازاں پابندی کو کم کرکے 2021 میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجاازت دی تھی۔قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر کو پاکستان سپر لیگ کے دوران اسپاٹ فکسنگ کی اطلاع نہ کرنے پر معطل کیا گیا تھا، جس پر انہوں نے معافی بھی مانگی تھی جبکہ اینٹی کرپشن پر لیکچرز بھی دیئے تھے۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

29 mins ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

44 mins ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

1 hour ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

1 hour ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

1 hour ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

2 hours ago