لیگی رہنما ناصر بٹ کا تسنیم حیدر کے الزامات پر ہتک عزت کا مقدمہ کرنے کا اعلان

لندن(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن )کے رہنما ناصر بٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر ارشد شریف کے قتل میں ملوث ہونے کے تسنیم حیدر نامی شخص کے الزامات پر ہتک عزت کا مقدمہ کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

ناصر بٹ نے کہاکہ پولیس سے بھی رجوع کروں گاجس چینل نے جھوٹی خبرکو اچھالا اس نے یہ خبربرطانیہ میں نشر نہیں کی،پہلے بھی ایک پاکستانی چینل کے خلاف ہتک عزت کا کیس جیت چکا ہوں۔انہوں نے کہا کہ تسنیم حیدرکو لانچ کرنے کا مقصد ارشد شریف کیس سے توجہ ہٹانا ہے۔واضح رہے کہ لندن میں مقیم تسنیم حیدر نامی شخص نے مسلم لیگ (ن )کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف پر سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگا یا اور خود کو مسلم لیگ (ن )کا عہدے دار بھی بتایا۔ تسنیم حیدر کے الزامات پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ تسنیم حیدر نامی شخص مسلم لیگ ن لندن کا ترجمان نہیں ، نہ اس کا مسلم لیگ سے کوئی تعلق ہے۔

Recent Posts

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

5 hours ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

5 hours ago

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

6 hours ago

انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام…

6 hours ago

ایرانی سفیر اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات: پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ایرانی سفیر رضا…

6 hours ago

ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب…

6 hours ago