مینارپاکستان واقعے پربنائی گئی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی اہم تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور(قدرت روزنامہ)مینار پاکستان واقعے پر بنائی جانے والی تین رکنی انکوائری کمیٹی نے رپورٹ انسپکٹر جنرل (آئی جی ) پنجاب پولیس انعام غنی کو ارسال کردی۔ رپورٹ کے مطابق ناقص سکیورٹی انتظامات پرلاہورپولیس کو ذمہ دارقرار دے دیا گیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یوم آزادی کے موقع پرلاہورمیں سکیورٹی کاجامع پلان تشکیل دیاگیاتھا لیکن ڈی آئی جی ساجدکیانی اورایس ایس پی آپریشنزبھی لاعلم رہے اورسی سی پی اوبھی فلیگ مارچ اوردفتری میٹنگزکوترجیح دیتے رہے۔رپورٹ کے مطابق سی سی پی اوکارروائیوں میں سب اچھاکی رپورٹ سے مطمئن رہے حالانکہ گریٹر اقبال پارک کوسکیورٹی کے لحاظ سے ہا ٹ سپاٹ میں شامل کیاگیاتھالیکن یوم آزادی پرپارک میں پلان کے مطابق سکیورٹی تعینات نہیں تھی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایس پی سٹی نے اہم پوائنٹس پرسکیورٹی انتظامات نظراندازکئے جبکہ واقعے کے دوران ون فائیوپرکی گئی کالزکے باوجودپولیس تاخیرسے پہنچی۔واضح رہے کہ آئی جی پنجاب نے واقعہ کی انکوائری کیلئے 3 رکنی ٹیم تشکیل دی تھی ۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

3 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

3 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

3 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

3 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

3 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

4 hours ago