کلب کرکٹ کا کپتان اسطرح تبدیل نہیں ہوتا جیسے آرمی چیف کا فیصلہ کیا جارہا ہے، فواد چوہدری

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کلب کرکٹ ٹیم کا کپتان اسطرح تبدیل نہیں ہوتا جیسے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔لاہور زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے کو ان چوروں نے متنازع بنایا ہوا ہے، اس وقت پاکستان میں وزار کا ہی نہیں پتہ کون ہے، حد یہ ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو کوئی باہر سے کھڑا ہو کر آواز دیتا ہے تو دورے پر چلے جاتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں ہمارا کوئی فیورٹ نہیں اور نہ ہی ہم اس معاملے کو متنازع بنارہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس طرح کرکٹ کلب کی ٹیم کا کپتان تبدیل نہیں ہوتا، جس طرح آرمی چیف کا فیصلہ کیا جارہا ہے، تبدیلی کا یہ معاملہ جلد سے جلد حل ہونا چاہیے، پاکستان کے معاشی حالات خراب ہیں اور ملک ڈیفالٹ ہونے کی طرف جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں عمران خان کی وجہ سے آج مارشل لا نہیں جبکہ نواز شریف اور زرداری کی پوری کوشش ہے کہ جمہوری حکومت کا خاتمہ ہوجائے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ تعیناتی کے اس معاملے پر ہم چاہتے ہیں کہ اہم مسئلہ غیر متنازع طریقے سے حل ہوجائے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پنڈی آنے والے اپنے ذاتی کنٹینروں کا بندوبست کر کے آئیں، اقبال پارک میں خیمہ بستی بنائی جائے گی، اجتماع چھبیس کو ہے مگر پچیس کو قافلے پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی ارکان سے ملاقاتیں جاری اور روالپنڈی پروگرام کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت بھی جاری ہے۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

4 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

4 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

5 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

5 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

5 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

6 hours ago