پلاسٹک بیگز سے بنے اسٹائلش ڈریسز کی ماڈلنگ کرتی ننھی ماڈلز سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ننھی پریوں کی پلاسٹک بیگز سے بنے اسٹائلش ڈریسز کی ماڈلنگ نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔سوشل میڈیا پر ننھی بچیوں کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ماڈلنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچیوں نے مختلف رنگوں کی پلاسٹک سے تیار کیے گئے ڈریسز پہن رکھے ہیں۔
ویڈیو میں سب سے پہلے گلابی پلاسٹک میں تیارکیے گئے لباس پہن کرواک کرتی ہوئی بچی کو آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اُس کے بعد ایک سیاہ اور نیلی پلاسٹک سے بنے لباس میں بچی کو اعتماد کے ساتھ واک کرتا دیکھا گیا۔ یہ ہی نہیں بلکہ لالیک رنگ کی پلاسٹک سے تیار کیے گئے پلاسٹک کے ڈریس کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔
اس کے علاوہ ننھی پریوں کو اورنج اور دیگر رنگوں پر مشتعمل پلاسٹک کےلباس میں بھی جلوے بکھیرتے ہوئے دیکھا گیا۔تیزی سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ننھی پریوں کے اس خوبصورت انداز میں پُر اعتماد طریقے سے کی جانے والی واک پر متعدد کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔ایک صارف نے اس ویڈیو پرکمنٹ کر کے کہا کہ میری آنکھوں کو یقین ہی نہیں آرہا کہ یہ پلاسٹک سے تیارکیے گئے ڈریسز ہیں۔
جبکہ ایک صارف نے کہا کہ ننھی بچیوں کا یہ اعتماد دیکھ کربڑی خوشی ہوئی۔اس کے علاوہ ایک اور صارف نے اس ویڈیو پرکمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچیاں آنے والے مستقبل کی بڑی ماڈل بنے گی۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین تعریف کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

4 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

5 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

5 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

6 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

6 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

6 hours ago