پاکستان کو معاشی استحکام کیلئے اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ضرورت ہے، نمائندہ آئی ایم ایف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پریز نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی استحکام کیلئے اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ضرورت ہے . تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پریز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان سے بات چیت جاری ہے، پاکستان حکام سے پالیسز میں ترجیحات پر بات چیت ہو رہی ہے .


ایسٹر پریز نے کہا کہ پاکستان میں مستحقین کو زیادہ موثر طریقے سے امداد دینا چاہتے ہیں، متاثرین کی ازسرنو بحالی کی ضروریات کو ٹارگٹ کر کے امداد کرنے کی ضرورت ہے .
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی استحکام کے لیے اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ضرورت ہے، ملک میں ریکوری پلان کی بروقت تیاری ضروری ہے . انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے کثیر الجہتی اور دوطرفہ امدادی اداروں کے ساتھ مالیاتی ضروریات کو مستقل فراہم کرنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں