عمران خان نے مجھے ویران جزیرے پر چھوڑ دیا تھا‘ وسیم اکرم

کلب میں لیجنڈ کرکٹر سے مصافحہ کرنے کیلئے بہت سی لڑکیوں کو وہاں دیکھ کر میں حیران رہ گیا
لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے انکشاف کیا ہے کہ سابق کپتان عمران خان نے کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں مجھے جنوبی امریکہ کے ایک ویران جزیرے پر چھوڑ دیا تھا۔ایک انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے مضحکہ خیز لمحات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان سخت کپتان تھے لیکن میں نے انکے ساتھ بہت مزے کیے،
گرائونڈ سے باہر اپنا قصہ سناتے ہوئے کہا کہ لیجنڈ کرکٹر نے انہیں کھیل کے ابتدائی دنوں میں کہا کہ چلو نائٹ کلب چلتے ہیں۔ میں نے ایسا ہی تھا، میں تیار ہوں، کپتان، پھر ہم ایک کلب گئے، جہاں انہوں نے ایک گلاس دودھ کا آرڈر دیا جو عجیب تھا لیکن کلب میں عمران خان سے مصافحہ کرنے کے لیے بہت سی لڑکیوں کو وہاں دیکھ کر میں حیران رہ گیا۔
وسیم اکرم نے بتایا کہ وہاں سے عمران خان کی ایک دوست ہمیں اپنے پرائیوٹ جہاز میں جنوبی امریکہ کے ایک جزیرے پر لے گئی، جس کی پرواز 45 منٹ تھی اور پھر وہ گپ شپ کرنے کے لیے گھر میں چلے گئے۔ ہمیں وہیں چھوڑ دیا گیا، میں ایک جزیرے کے بیچوں بیچ کھڑا تھا، ہوٹل واپس بھی نہیں جا سکتا تھا۔واضح رہے کہ وسیم اکرم 1992ء میں عمران خان کی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے ایک اہم رکن تھے۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

15 mins ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

30 mins ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

53 mins ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

57 mins ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

1 hour ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

1 hour ago