گوگل پلے اسٹورسروسز یکم دسمبر سے پاکستان میں تمام صارفین کو دستیاب نہیں ہوں گی


کراچی (قدرت روزنامہ)گوگل پلے اسٹور Google play store سروسز یکم دسمبر 2022 سے پاکستان میں تمام صارفین کو دستیاب نہیں ہوں گی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بین الاقوامی سروس فراہم کرنے والوں کو 34 ملین ڈالر کی ادائیگی روک دی ہے جس کے بعد موبائل صارفین 01 دسمبر 2022 سے گوگل پلے اسٹور کی سروسز ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکیں گے۔
مرکزی بینک کی جانب سے ڈائریکٹ کیرئیر بلنگ (DCB) کا طریقہ کار بند کر دیا گیا تھا جس کے بعد موبائل کمپنیوں کے ذریعے گوگل، ایمیزون اور میٹا سمیت بین الاقوامی سروس فراہم کرنے والوں کو سالانہ بنیادوں پر 34 ملین ڈالر کی ادائیگی پھنس گئی۔پاکستانی صارفین اب صرف کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے کے لیے گوگل اور دیگر بین الاقوامی ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے پر مجبور ہوں گے۔ لیکن کریڈٹ کارڈ کی سہولت صارفین کی ایک مخصوص تعداد تک محدود ہے، اس لیے موبائل صارفین کی اکثریت گوگل پلے اسٹور سے ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے سے محروم رہ سکتی ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

5 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

5 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

6 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

6 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

6 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

6 hours ago