اپنا شیف ہونے کے باوجود انگلش کیمپ بیماری سے متاثر، کپتان کی طبیعت بھی ناساز

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان میں اپنے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے انگلینڈ کی تیاریوں کو شدید دھچکا لگا ہے جس کا نصف سکواڈ بیماری سے متاثر ہے۔ ایک آن لائن شائع شدہ رپورٹ کے مطابق ٹورنگ پارٹی کے تقریباً 13 سے 14 ممبران اس بیماری سے متاثر ہیں، جن میں سے تقریباً نصف کھلاڑی سکواڈ کے ممبر ہیں۔ یاد رہے کہ انگلینڈ کی ٹیسٹ سائیڈ نے اپنے آنے والے دورہ پاکستان کے لیے ایک نیا اضافہ کیا تھا، اپنی سات میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران ملک میں محدود اوورز کی ٹیم کے تجربات کی تفصیل کے بعد ایک شیف کی خدمات حاصل کی تھیں۔
برطانوی ٹیم نے کچھ کھلاڑیوں کی جانب سے انہیں دورے کے T20I مرحلے کے دوران پیش کیے جانے والے کھانے کے بارے میں شکایات کے بعد ٹیسٹ سیریز کے دوران کھلاڑیوں کو پیش کیے جانے والے کھانے کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے شیف کی خدمات حاصل کیں ۔
تاہم اب یہ اطلاع ملی ہے کہ اسکواڈ کا نصف حصہ کسی بیماری سے متاثر ہوا ہے اور بین سٹوکس بھی متاثر ہونے والوں میں شامل ہیں۔

خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کوویڈ کے بجائے ایک بگ یا وائرس ہے۔ انگلینڈ نے بدھ کی صبح ٹیسٹ میچ سے قبل اپنا آخری تربیتی سیشن اختیاری کر لیا ہے۔ ہیری بروک، زیک کرولی، کیٹن جیننگز، اولی پوپ اور جو روٹ نے راولپنڈی کے اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے لیے رپورٹ کیا جس کو ہیڈ کوچ برینڈن میکولم نے لیا تھا، باقی ان کے اسلام آباد بیس پر موجود تھے۔ سٹوکس نے میچ کے لیے اپنی ابتدائی الیون کا نام لیا تھا، جس میں لیام لیونگسٹون ڈیبیو کریں گے اور بین ڈکٹ 2016ء کے بعد پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے لیکن بیماری کی وجہ سے ان کے منصوبے تبدیل کرنے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔

Recent Posts

حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال سے 21 افراد جاں بحق 25 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں بارشوں کے نقصانات پر رپورٹ…

4 mins ago

شاہین آفریدی کی کس ادا پر شعیب اختر نے شکریہ ادا کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف 5ویں ٹی20 میچ کے دوران شاہین…

10 mins ago

بہن کو شادی پر سونے کی انگوٹھی اور ٹی وی کا تحفہ دینے کی تیاری پر بیوی نے شوہر کو قتل کروا دیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بہن کی شادی پر سونے کی انگوٹھی اور ٹی وی کا…

14 mins ago

بیٹا ورژن پر دستیاب واٹس ایپ کے نئے فیچر پبلک کب ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صارفین کے تجربے اور رازداری کو بڑھانے کے لیے انسٹنٹ میسجنگ ایپ…

14 mins ago

کئی فلموں کیلئے مسترد کیے جانے پر بالآخر پریانکا چوپڑا نے بھی خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فلم انڈسٹری میں پیش آنیوالی…

16 mins ago

عراق میں ہم جنس پرستی پر 15 سال قید کی سزا کا قانون منظور

بغداد(قدرت روزنامہ)عراق میں ہم جنس پرستی کو جرم قرار دیدیا گیا جس کی سزا کم…

40 mins ago