عمران خان کو نواز شریف کیخلاف سازش کرتے وقت قائد اعظمؒ کا فرمان یاد نہیں آیا؟ ‘مریم نواز


لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کیخلاف سازش کرتے وقت عمران خان کو قائد اعظمؒ کا یہ فرمان یاد نہیں آیا؟ ، غیر آئینی مداخلت کی بھیک مانگتے ہیں ،جب اس سے انکار کیا جاتا ہے

تو آپ انہیں غدار قرار دیتے ہیں۔انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے قائد اعظمؒ کے خطاب سے متعلق ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین سے سوال کیا کہ کیا آپ کی یادداشت 2018ء تک نہیں جاتی؟ ،جب آپ نے چند افسران کے ساتھ مل کر نواز شریف کے خلاف سازش کی۔عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا،ان افسران کو متنازعہ بنایا اور ان کے مستقبل تباہ کیے؟ اس وقت قائد اعظمؒ کا یہ فرمان یاد نہیں آیا؟۔مریم نواز شریف نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ آپ کی سیاست آپ کے ہاتھ آنکھوں اور کانوں کی رخصتی کے ساتھ دفن ہوگئی ہے۔ایک دوسرے ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ آپ کی یادداشت محدود ہے لیکن لوگوں کی نہیں۔ آپ اسٹیبلشمنٹ کے کچھ عناصر کے ساز باز کرتے ہیں، وہ آپ کو پالتے اور کھلاتے ہیں۔ اب آپ ان سے غیر آئینی مداخلت کی بھیک مانگتے ہیں اور جب اس سے انکار کیا جاتا ہے تو آپ انہیں غدار قرار دیتے ہیں۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

2 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

2 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

3 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

3 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

3 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

3 hours ago