عمران خان پر حملہ ،میرے کپڑوں میں صرف کتنی گولیوں کے نشان تھے باقی دھاتی ٹکڑوں کے تھے ،عمران اسماعیل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان پرقاتلانہ حملے کے دوران میں محفوظ رہا ہوں، میرے کپڑوں میں سوراخ تھے 2 گولیوں کے تھے اور باقی دھاتی ٹکڑوں کے تھے۔ایک انٹرویومیں عمران اسماعیل نے کہا کہ کنٹینر پر حملے کے وقت جو کپڑے استعمال کیے تھے محفوظ رکھے ہیں جب کنٹینر سے باہر آیا تو میرے کپڑوں پر بہت خون لگا ہوا تھا ہسپتال پہنچے تو ڈاکٹر نے چیک اپ کیاکہیں مجھے بھی گولی تونہیں لگی، جے آئی ٹی نے کپڑے منگوائے ہیں تاکہ وہ اس کا فورنزک کرلیں۔عمران اسماعیل نے کہا کہ یہ لوگ کے پی تو دور پنجاب میں بھی عدم اعتماد کامیاب نہیں کر سکتے ،تحریک عدم اعتماد کیلئے پی ڈی ایم کے پاس اکثریت ہی نہیں ،پی ڈی ایم کے اپنے ارکان ان کے اقدامات سے پریشان ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم میں خود اتفاق نہیں معیشت کاحال دیکھیں کیا کر دیا ہے، عوام کوان سے کوئی امید نہیں، الیکشن میں جتنی تاخیرہوگی معیشت کانقصان بڑھتاجائے گا۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

5 hours ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

5 hours ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

5 hours ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

6 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

7 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

7 hours ago