گوگل نے پاکستان میں اہم ایپ سروس معطل کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں موبائل فون اکاؤنٹ کے ذریعے ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کا آپشن استعمال کرنے والے صارفین کیلئے پریشان کن خبر آگئی، گوگل نے کیریئر پیڈ ایپ سروس معطل کردی۔تفصیلات کے مطابق گوگل پلے پر کریڈٹ کارڈ کے ذریعے

ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کا آپشن موجود ہے، اسٹیٹ بینک نے براہ راست ادائیگیوں کا نظام معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق گوگل کو ادائیگی نہ ہونے پر کیرئیر پیڈایپ پاکستان میں معطل کی گئی ہیں، وفاقی حکومت نے ایک ماہ میں پالیسی بنانے کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔ٹیلی کام آپریٹرز نے وزارت آئی ٹی سے معاملے پر معاونت کی اپیل کی تھی، وزارت خزانہ نے بھی وزیر آئی ٹی کی تجویز پر گوگل کو ادائیگی پر رضامندی ظاہر کی تھی۔وزیر آئی ٹی کو یقین دلایا گیا تھا کہ کیریئر پیڈایپ کی ادائیگیاں شیڈول کے مطابق ہوں گی، تاہم اسٹیٹ بینک کو ہدایت کے باوجود گوگل کو ادائیگی نہ کی جاسکی۔حکومت نے گوگل کو 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کرنا تھی جبکہ گزشتہ روز حکومت نے ایک ماہ کیلئے گوگل کو ادائیگی کا فیصلہ کیا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ گوگل کو ادائیگی نہ ہونے پر کیرئیر پیڈ ایپس پاکستان میں معطل کی گئی ہیں۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

2 hours ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

2 hours ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

3 hours ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

4 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

4 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

4 hours ago