باجوہ صاحب کا پنجاب حکومت بنانے میں ہم سے کوئی رابطہ نہیں رہا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق گورنر عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ کا پنجاب حکومت بنانے میں ہم سے کوئی رابطہ نہیں رہا، مونس الٰہی کا بیان ہمارے لیے کسی صدمے سے کم نہیں،باجوہ صاحب کا بیانیہ غلط اور عمران خان کا درست ثابت ہوا کہ یہ سیاست میں حصہ لیتے ہیں۔ انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ مونس الٰہی نے جو بات کی وہ ہمارے لیے صدمے سے کم نہیں، جو بات باجوہ صاحب کرتے رہے کہ انہوں نے فروری سے خود کو غیرسیاسی کرلیا ہے، وہ غلط ثابت ہوئی، کیونکہ انہوں نے مونس الٰہی کو کہا کہ آپ تحریک انصاف کی طرف چلے جائیں، ہمارے ساتھ تو ان کی کی کوئی بات نہیں ہوئی۔
یہ ساراسیاسی اس پلان کا حصہ تھی جس کے تحت تحریک انصاف کی حکومت کو ہٹانا اور پی ڈی ایم کی حکومت کو لانا جبکہ پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت بنوانا اس چیز کی طرف نشاندہی ہے کہ پی ڈی ایم کی حکومت ان کو چاہیے تھی لیکن اتنی مضبوط بھی نہیں چاہیے تھی کہ انہیں پنجاب میں بھی حکومت دی جاتی،ہماری حکومت توازن کیلئے لائی گئی، باجوہ صاحب کا بیانیہ غلط اور عمران خان کا درست ہے کہ یہ براہ راست سیاست میں حصہ لیتے ہیں۔
ان کا پلان تھا کہ پنجاب اور وفاق میں کمزور حکومتیں ہوں، جنرل باجوہ کا پنجاب حکومت بنانے میں ہم سے کوئی رابطہ نہیں رہا، ق لیگ سے ان کا رابطہ ہوا ہے تو یہ ان کا مسئلہ ہے۔ممکن ہے کہ مونس الٰہی کا بیان درست ہو، کیونکہ ق لیگ پرانی جماعت ہے ، ان کے فیصلوں پر اسٹیبلشمنٹ اثر انداز بھی رہی ہے۔مونس الٰہی کا اپنا جھکاؤ تو عمران خان کی طرف نظر آتا ہے لیکن ان کے بڑے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کے بتائے ہوئے راستوں پر چلتے رہے۔انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے میں بالکل تاخیر نہیں ہوگی، عمران خان نے جو کہہ دیا وہ پتھر پر لکیر ہے، اسمبلیاں توڑنے کیلئے بس ارکان سے بات چیت میں وقت لگ رہا ہے۔

Recent Posts

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

18 mins ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

44 mins ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

1 hour ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

1 hour ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

1 hour ago

عدالتیں ایسے ہی فیصلے کرتی رہیں تو جلد ہی پی ٹی آئی حکومت میں ہوگی، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سپریم…

2 hours ago