اکوڑہ خٹک نوشہرہ میں پولیس موبائل پر حملہ، 3 اہلکار شہید

نوشہرہ (قدرت روزنامہ) صوبہ خیبرپختونخجوا کے علاقہ نوشہرہ اکوڑہ خٹک میں پولیس موبائل پر حملے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی پی او عمر خان نے بتایا ہے کہ نوشہرہ میں اکوڑہ خٹک کے علاقہ میں پولیس اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ 2 شدت پسندوں نے ان پر فائرنگ کردی، پولیس موبائل پر ہوئے حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے، جن میں ہیڈ کانسٹیبل منظور، کانسٹیبل امان اللّٰہ اور ڈرائیور ایاز خان شامل ہیں، جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں جب کہ پولیس کی بھاری نفری علاقے میں روانہ کردی اورعلاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
دو روز قبل کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا، دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے، یہ دھماکہ کچلاک بائی پاس پر پولیس کے ٹرک کے قریب ہوا، واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کردی۔
پولیس کے مطابق خود کش دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے باعث قریب سے گزرنے والی گاڑیاں بھی زد میں آ گئیں، دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دھماکے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل کو موقع پر طلب کر لیا گیا، جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔

ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اظفر مہیسر واقعہ کے بعد جائے وقوع پہنچے اور کہا کہ بلیلی روڈ پر خودکش دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے، دھماکے کے باعث 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا، پولیس اہلکار ڈیوٹی پر جارہے تھے کہ بارودی مواد سے بھرے رکشے نے ٹکر ماری، دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں پولیس اہلکار اور شہری بھی شامل ہے، دھماکے میں زخمی 20 پولیس اہلکارو ں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈی آئی جی نے دعویٰ کیا کہ خود کش حملہ آور کی لاش ملی ہے، دھماکے میں 20 سے 25 کلوگرام بارودی مواد استعمال ہوسکتا ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

56 mins ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

1 hour ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

2 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

2 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

2 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

2 hours ago