انسانیت کی خدمات پر شیخ حمدان کیلئے یو اے ای کا اعلیٰ اعزاز

دبئی (قدرت روزنامہ) دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کو انسانی ہمدردی کے کاموں پر متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ اعزاز سے نواز دیا گیا۔ خلیجی میڈیا کے مطابق دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کو ‘آرڈر آف دی مدر آف دی نیشن’ ایوارڈ کیا گیا ہے، یہ ایوارڈ ‘مدر آف دی نیشن’ شیخہ فاطمہ بنت مبارک، جنرل ویمن یونین (GWU) کی چیئر وومن، سپریم کونسل برائے زچہ و بچہ کی چیئر وومین اور فیملی ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن (FDF) کی سپریم چیئر وومن کے نام سے منسوب ہے۔
بتایا گیا ہے کہ شیخ حمدان کو یہ اعزاز مقامی اور عالمی سطح پر تمام انسانی، سماجی اور ثقافتی شعبوں میں ان کے کردار اور کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا، یو اے ای کے نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے وزیرشیخ منصور بن زاید آل نہیان نے شیخہ فاطمہ بنت مبارک پروگرام برائے ایکسیلنس اینڈ سوشل انٹیلی جنس کے اعزازی زمرے میں شیخ حمدان کو “کمیونٹی ایشوز پر شخصی حمایت” کے زمرے میں اس اعزاز سے نوازا، پروگرام کے چھٹے سیشن کے دوران کئی اختراع کرنے والوں اور مختلف شعبوں اور زمروں سے تعلق رکھنے والے ممتاز افراد نے ایوارڈز جیتے۔
انہوں نے شیخہ فاطمہ بنت مبارک پروگرام فار ایکسیلینس کے چھٹے ایڈیشن میں ممتاز تمغہ حاصل کرنے پر شیخ حمدان کے ساتھ دیگر فاتحین کو بھی مبارک باد دی اور شیخ حمدان کے اعزاز کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی نمایاں کاوشوں کے لیے ایک بہترین ایوارڈ ہے۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

58 mins ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

2 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

2 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

2 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

3 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

3 hours ago