’گووندا نام میرا‘ ریلیز ہوتے ہی او ٹی ٹی پر سُپر ہٹ فلم قرار


ممبئی(قدرت روزنامہ) ’گووندا نام میرا‘ رواں ہفتے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن گئی. فلم میں حا ل ہی میں کترینہ کیف سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے اداکار وکی کوشل کے ساتھ کیارہ اڈوانی اور بھومی پدنیکر بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آرہی ہیں، اس فلم کو اب تک 92 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

وکی کوشک کی اس فلم ’گووندا نام میرا‘ کو کترینہ سے ان کی شادی کے بعد او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ایک سپر ہٹ فلم قرار دیا جارہا ہے اور یہ کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر یہ ایک اور بڑی کامیابی ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Dharma Productions (@dharmamovies)


یاد رہے کہ اس فلم کے ایک گانے میں رنبیر کپور نے بھی وکی کوشل اور کیارہ اڈوانی کے ساتھ کیمیو کیا ہے ۔