اقوام متحدہ کا خصوصی طیارہ اسلام آباد سے افغانستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خصوصی مشن پر پاکستان میں موجود اقوام متحدہ کا ایک طیارہ اسلام آباد سے افغانستان پہنچ گیا ہے۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز یو این او 356 ایچ نے افغانستان کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر 14 منٹ پر افغانستان کے مزار شریف ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق یہ پرواز افغانستان میں پھنسے اپنے ورکرز اور غیرملکیوں کو لے کر ممکنہ طور پر اسلام آباد واپس آئے گی۔ یہاں کچھ دن قیام کے بعد یہ غیرملکی اگلی منزل پر روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انخلاء کرنے والے اقوام متحدہ کے افغان باشندوں اور دیگر غیرملکیوں کے پہنچنے میں غیریقینی صورتحال، دو خودکش بم دھماکوں اور ایک فوجی طیارے پر فائرنگ کے واقعے کے بعد اس طیارے کی لینڈنگ اور ٹیک آف کیلئے مزارشریف ایئرپورٹ کا انتخاب کیا گیا ہے۔

Recent Posts

بانی پی ٹی آئی نے کن رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کا ٹاسک دیا ہے؟ ملک احمد خان نے نام بتا دیئے

لاہور (قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی نے کن رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کا…

8 mins ago

سنجے لیلا بھنسالی کے بیان کے بعد عمران عباس کا اپنے ناقدین کو کرارا جواب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستانی اسٹار عمران عباس نے کہا ہے کہ بھارتی فلمساز سنجے لیلا…

12 mins ago

آٹا سستاہوگیا ، حکومت گندم پر بین الصوبائی پابندی ختم کرے:چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن

لاہور(قدرت روزنامہ ) 20 کلو آٹے کی قیمت میں مزید 200 روپے کمی ہوگئی۔ نجی…

14 mins ago

ارجیت سنگھ کی معافی پر ماہرہ خان کا ردعمل بھی سامنے آگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکسان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کا بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کی…

18 mins ago

ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق انگلش کپتان اور کمنٹیٹر مائیکل وان ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستان…

24 mins ago

ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم میں فرسٹ چوائس وکٹ کیپر کیلئے کانٹے کا مقابلہ

لاہور (قدرت روزنامہ)ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ کے اعلان سے قبل قومی ٹیم میں وکٹ کیپر بیٹرز…

37 mins ago