کماو شہر کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک ہورہا ہے،شہباز شریف کراچی کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

کراچی(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کراچی کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے، اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ قابل افسوس بات ہے کہ کماو شہر کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک ہورہا ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق این اے249کراچی کے عہدیداروں اورکارکنوں سے خطاب کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کیا کمال کاشہر ہے جس نے ہر کسی کو اپنی گود میں سمایا ہوا ہے،یہ قائد کا شہر،معاشی اور سفارتی مرکز بھی رہا ہے،دعاہے کہ میرے مرنے سے پہلے کراچی بدل جائے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ شہر کے مسائل اور شہریوں کو درپیش مشکلات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے،کراچی کی خوشحالی کے بغیر پاکستان خوشحال نہیں ہوگا ،آئندہ الیکشن میں موقع ملا تو کراچی کی قسمت بدل دیں گے ۔

قبل ازیں شہبازشریف کے ساتھ کسان متحدہ محاذسندھ بلوچستان کے وفدنے ملاقات کی ہے جس میں کسانوں کے مسائل اور ان کے حل سے متعلق گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہہ کسان کی خوشحالی کے بغیرملکی ترقی ممکن نہیں ہم نے کسانوں اورزراعت کیلئے عملی اقدامات کیے ہیں اورہم نے بجلی اورکھادپرخصوصی سبسڈی دی،کسانوں کوپہلی باربلاسودقرض دیئے۔

Recent Posts

عمران خان کے ساتھ زیادتی کا سلسلہ بند نہ ہوا تو اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، علی امین گنڈاپور

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اگر صوبے میں…

15 mins ago

’کٹ بھی اچھی، گانا بھی اچھا، لیکن ٹیم کا کیا کریں؟‘، ورلڈکپ کے لیے کٹ رونمائی پر شائقین کے دلچسپ تبصرے

لاہور (قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی…

22 mins ago

ایکس (ٹوئٹر) کو پورن سائٹ کہنے پر جان اچکزئی پر سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سابق صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو پورن سائٹ…

32 mins ago

’9 مئی والوں کی امریکی سفیر سے حلال ملاقاتیں‘، پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات پر صارفین کے تبصرے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اور قومی اسمبلی میں قائد حزب…

43 mins ago

بالی ووڈ میں مرد اداکاروں کے مقابلے میں خواتین اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ ملتا ہے؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ لارا دتا نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں اب بھی…

53 mins ago

مبینہ مداخلت پر اسلام آباد ہائیکورٹ کو توہین عدالت کی کارروائی کرنا چاہیے تھی، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججوں کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل…

1 hour ago