مسلم لیگ ن میں اختلافات کی خبروں پر شہبازشریف کا تازہ موقف آگیا
کراچی (قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی میں اختلافات کی خبروں کو مفروضہ قرار دے دیا ، ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن متحد ہے اور اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے شہباز شریف سے سوال پوچھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سمجھتی ہے پنجاب میں تبدیلی کے لیے آپ اور حمزہ راضی ہیں، مریم نواز نہیں؟ اس پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تبدیلی کے معاملے پر شریف خاندان میں اختلافات کی بات مفروضہ ہے، پی ڈی ایم کا کارواں آگے بڑھتا رہے گا۔