پی ڈی ایم سربراہ نے خواتین کو جلسے میں شرکت کی اجاز ت دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خواتین کو کل ہونے والے جلسے میں شرکت کی اجازت دے دی . کراچی میں پی ڈی ایم اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ’خواتین کل کراچی میں ہونے والے جلسے میں شرکت کریں گے، انہیں عزت کے ساتھ پوری طرح تحفظ فراہم کیا جائے گا .

قبل ازیں پی ڈی ایم نے کراچی کے جلسے میں خواتین کو شرکت سے روک دیا . پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے رہنما راشد محمود سومرو نے خواتین کو جلسے میں آنے سے روک دیا . ان کا کہنا تھا کہ ہم خواتین کیخلاف نہیں بلکہ ان کے احترام میں یہ اقدام اٹھا رہے ہیں ، کراچی کا جلسہ تاریخی ہو گا اس کے لیے خواتین کو ہم کسی بھی قسم کی زحمت نہیں دینا چاہتے . کل پی ڈی ایم کے جلسے میں مدرسے کے بچے دھڑلے سے ہونگے ،پی ڈی ایم رہنما نے کہاکہ عمران خان صاحب کیا مدرسے کے بچے پاکستانی نہیں ہیں،عمران خان کل دیکھ لیں گے کہ یوتھ کہاں ہے؟ . . .

متعلقہ خبریں