شاہ محمود قریشی کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو زمان پارک پہنچنے کی ہدایت


لاہور(قدرت روزنامہ) وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ میں بحیثیت وائس چیئرمین پی ٹی آئی، تمام سینیٹرز، سابق ممبران قومی اسمبلی، سابق ممبران صوبائی اسمبلی، پارٹی ورکرز اور سپورٹرز کو ہدایت کرتا ہوں کہ فی الفور زمان پارک پہنچیں۔
ان بزدلوں کو چئیرمین عمران خان تک پہنچنے کے لئے ہم سب سے گزر کر جانا ہوگا۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری کو رات کے اندھیرے میں سڑکوں پر گھمایا گیا، پھر عدالتی حکم کے باوجود ان کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، عمران خان کو گرفتارکرنا بھی ان کی بڑی پرانی خواہش ہے، ممکن ہے ایسی حرکت کریں، لیکن کس قانون کے تحت ان کو گرفتارکرنے کی کوشش کی جائے گی؟ گرفتارکرنے والوں کی فہرست میں مختلف نام ہیں، اطلاعات ہیں کہ گرفتاری کیلئے میرا اور شاہ محمود قریشی کا نام بھی سرفہرست ہے، مصدقہ اطلاعات ہیں کہ گرفتاری کیلئے ان کی میٹنگز ہورہی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے گورنر کو الیکشن کی تاریخ کیلئے خط لکھ دیا ہے، دونوں گورنرز نے ابھی تک الیکشن کی کوئی تاریخ نہیں دی، دونوں الیکشن کی تاریخ دینے سے گریز کررہے ہیں، جو کہ آئین سے انحراف کرنے کے مترادف ہے۔ اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فواد چودھری کی گرفتاری کے بعد ویڈیولنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ان کا ابھی تک الیکشن کرانے کا کوئی موڈ نہیں لگ رہا، یہ محسن نقوی کو اسی لئے لے کر آئے ہیں، عدلیہ سے کہتا ہوں کہ آئین میں الیکشن میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں ہے، 90 دنوں میں الیکشن ہونے چاہئیں۔

Recent Posts

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

12 mins ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

16 mins ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

21 mins ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

41 mins ago

اگلے سال پی ایس ایل کے لیے پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں

(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کی…

1 hour ago

ملک میں عوامی نمائندگی دکھائی نہیں دے رہی، مولانا فضل الرحمان

ٹھٹھہ (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اس وقت…

2 hours ago