پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں انتخابات کا معاملہ،الیکشن کمیشن کا گورنرز کو دوبارہ خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں انتخابات کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے گورنرز کو دوبارہ خط لکھ دئیے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں انتخابات کی تاریخ کیلئے گورنرز کو دوبارہ خط لکھے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی 14 جنوری کو تحلیل ہوئی مگر اب تک الیکشن کی تاریخ نہیں دی گئی،اسی طرح خیبر پختوا نخوا اسمبلی 18 جنوری کو تحلیل ہوئی لیکن اس اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ بھی نہیں دی گئی۔
خط میں مزید کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 105 کے تحت تحلیل کی صورت میں گورنرز کا الیکشن کی تاریخ دینا ضروری ہے۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی تاریخ کے لئے گورنرز کو خط لکھے۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ عام انتخاب کے لئے پنجاب میں 9 اپریل سے 13 اپریل کی تاریخ مقرر کی جائے، اسی طرح گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کو بھیجے گئے مراسلے میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ صوبے میں عام انتخابات کے لئے 15 سے 17 اپریل کی تاریخ مقرر کریں۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے کہا کہ آئین کے تحت گورنر اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں الیکشن کے انعقاد کی تاریخ دینے کا پابند ہے، پنجاب اسمبلی کے 90 روز 14 جنوری سے شروع ہوتے ہیں، 13 اپریل کے بعد پنجاب میں پولنگ کی تاریخ نہیں رکھی جا سکتی جب کہ خیبرپختونخوا کی اسمبلی کے 90 روز 18 جنوری سے شروع ہوتے ہیں، اس لیے صوبے میں 17 اپریل کے بعد پولنگ کی تاریخ نہیں رکھی جا سکتی۔ جبکہ الیکشن کمیشن میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عام انتخابات اور ضمنی الیکشن کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے عملے کو عام انتخابات کیلئے مکمل تیار رہنے کی ہدایت کی۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کام کی جگہ پر حفاظت اور صحت کے عالمی دن پر پیغام

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کام کی جگہ پر حفاظت اور صحت کے عالمی…

5 mins ago

وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا سینٹر کا دورہ، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور شملہ پہاڑی میں نادرا سینٹر کا…

9 mins ago

پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، مگر ادارے تیار نہیں،شرجیل میمن

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات نہیں…

12 mins ago

اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق…

18 mins ago

خیبر پختونخوا؛ تحصیل کونسل کے چیئرمینز کی 6خالی نشستوں پر پولنگ جاری

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا میں تحصیل کونسل کے چیئرمینز کی 6 خالی نشستوں پر ضمنی…

24 mins ago

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

12 hours ago