زائرین کتنی بار عمرہ ادا کرسکتے ہیں؟سعودی وزارت حج نے وضاحت کردی


سعودی عرب (قدرت روزنامہ)سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ زائرین اپنی سہولت سے جتنی بار چاہیں عمرہ ادا کرسکتے ہیں۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عمرے کی ادائیگی کے لیے کوئی تعداد مقرر نہیں ہے۔ زائرین اپنی سہولت اور مرضی سے جتنی بار چاہیں عمرہ ادا کرسکتے ہیں۔
سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ زائرین کو عمرہ پرمٹ پر درج تاریخ اور وقت کی پابندی لازمی کرنا ہوگی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزٹ، سیاحتی یا ملازمت ویزا ہولڈرز کسی پابندی کے بغیر عمرہ کر سکتے ہیں۔ زائرین سعودی عرب سے واپسی کے لیے ٹرانسپورٹ وسائل بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ فضائی راستے سے آنے والے بحری یا بری راستے سے بھی واپس جا سکتے ہیں۔ سعودی عرب آنے کے لیے کسی بھی انٹر نیشنل یا لوکل ائیرپورٹ کی پابندی بھی نہیں ہے

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

3 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

3 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

4 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

4 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

4 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

4 hours ago