عمرہ زائر جرمنی سے موٹرسائیکل پر مکہ مکرمہ پہنچتے ہی انتقال کر گیا


ریاض (قدرت روزنامہ)عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے جرمنی سے موٹرسائیکل پر شامی عمرہ زائر مکہ مکرمہ پہنچتے ہی اپنی خالق حقیقی سے جا ملا ۔ گلف نیوز کے مطابق جرمنی سے مکہ مکرمہ موٹر پر سفر کرنے والا 53سالہ شہادہ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرم پہنچتے ہی انتقال کر گیا

ان نمازہ جنازہ عظیم الشان مسجد میں ادا کی گئی اور بعد ازاں انہیں مکہ مکرمہ میں سپرد خاک کیا گیا ۔جرمنی میں مقیم حمص سے تعلق رکھنے والے 53 سالہ شامی شخص غازی جاسم شہادہ نے 73 دن کے سفر کے بعد مکہ مکرمہ کی عظیم الشان مسجد الحرام تک کا سفر مکمل کیا تاہم مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام پہنچ کر شہادہ کا انتقال ہوگیا۔ دوسری جانب سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ کے زیراہتمام لائسنس مرکز اور تربیت برائے حجاج ومعتمرین کے زیراہتمام پہلی بار بیرون ملک تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کورس اپنی نوعیت کا مملکت سے باہر منعقد ہونے والا پہلا کورس ہے۔ اس کورس میں بیرون ملک کارکنوں اور رضا کاروں کو حجاج کرام اور عمرہ زائرین کی خدمت کے بارے میں ضروری رہ نمائی فراہم کرنا ہے۔ بیرون ملک رضا کاروں کی تربیت سے حج یا عمرہ کی سعادت کے لیے حرمین شریفین کا رخ کرنے سے قبل عازمین اپنے ملک میں مناسک اور اس بابرکت سفر سے متعلق ضروری رہ نمائی حاصل کرسکیں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کا کہنا تھا کہ بیرون ملک رضا کاروں کی عازمین کی رہ نمائی سعودی وژن 2030 کیپروگراموں، اہداف اور مقاصد کا حصہ ہے۔ اس سلسلے میں پہلا تربیتی کورس ملائیشیا میں کرایا گیا ہے۔ اس کا مقصد حجاج کرام کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بلند کرنا، ان کے سفر میں سہولت فراہم کرنا اور ان کے مذہبی اور ثقافتی تجربات سے مالا مال کرنا تھا۔یہ پروگرام وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ کی زیر سرپرستی اور موجودگی میں ملائیشیا کے سرکاری دورے کے موقع پر ایک وفد کے ذریعے کرایا گیا۔

اس میں متعدد سرکاری اداروں اور نجی اداروں کے نمائندے شامل تھے۔وزارت حج وعمرہ نے مملکت سے باہر عازمین حج وعمرہ کی رہ نمائی کے لیے

تربیتی کورس کرانے میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی کاوشوں اور دلچسپی پران کا شکریہ ادا کیا۔

Recent Posts

وزیر اعظم شہباز شریف کی صادق خان کو مسلسل تیسری بار لندن کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر اعظم شہباز شریف نے صادق خان کو تیسری بار لندن…

3 mins ago

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ

ڈی آئی خان(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت کو…

14 mins ago

ساتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

کھٹمنڈو (قدرت روزنامہ ) نیپال میں ہونے والی ساتھ ایشین روپ اسکیپنگ چیمپئن شپ کے…

15 mins ago

دو جاپانی کار کمپنیوں نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

کراچی (قدرت روزنامہ)لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ اور پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے…

20 mins ago

سویلینز کا خصوصی عدالتوں میں ٹرائل: 20 افراد کے مقدمات میں کئے گئے فیصلوں کو سپریم کورٹ میں جمع کروائیں، حکم نامہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے معاملہ پر…

30 mins ago

بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں تقریب ،ماں کا بھرپور ڈانس

کراچی (قدرت روزنامہ )پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ زارا نور عباس جہاں…

36 mins ago