رمضان المبارک میں عمرے کیلئے پرمٹ کا اجراء شروع

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے رمضان المبارک میں عمرے کے لیے پرمٹ کا اجراء شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزرت حج وعمرہ کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عمرہ کرنے کے خواہشمندوں کے لیے پرمٹ کا اجراء شروع کردیا ہے، اس حوالے سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان میں عمرے کے لیے پرمٹ کا اجرا شروع کردیا گیا ہے، جو لوگ بھی رمضان المبارک میں عمرہ کرنا چاہتے ہیں انہیں چاہیئے کہ وہ فوری طور پر نسک ایپ کے ذریعے بکنگ کروا لیں۔
علاوہ ازیں وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ وزٹ ویزے پرآنے والوں کاعمرہ پرمٹ ڈیپینڈنٹ ’مرافق‘ کے طورپرجاری نہیں کرایا جاسکتا، اس لیے افراد جو اپنے عزیزوں کوزیارت کے ویزا پربلاتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ ان کے لیےعمرہ کرنے یا روضہ رسول ﷺ کی زیارت کے لیے ’نسک‘ پلیٹ فارم سے جدا پرمٹ جاری کرائیں۔
وزارت نے مزید کہا ہے کہ نسک پلیٹ فارم کے ذریعے وزٹ ویزے پرآنے والوں کو بھی اکاؤنٹ بنانے کی سہولت فراہم کی ہے جس کے ذریعے وہ اپنے لیے عمرہ یا مسجد نبوی کی زیارت کے لیے باسانی پرمٹ جاری کراسکتے ہیں، اسی طرح مملکت میں موجود افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے لیے عمرہ پرمٹ ’نسک ‘ پورٹل سے جاری کرائیں۔

بتایا گیا ہے کہ وزات کی ویب سائٹ اور ’نسک‘ پلیٹ فارم کے ذریعے عمرہ زائرین کی آمد آسان ہو گئی ہے جس کے باعث رواں سال کے دوران اب تک دنیا بھر کے زائرین کے لیے 40 لاکھ عمرہ ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، عمرے کی ادائیگی کو آسان بنانے کے لیے معیاری سہولتوں کے علاوہ زائرین کو ثقافتی اور دینی معلومات بھی فراہم کی جا رہی ہیں، جس کے تحت دنیا بھر سے عمرہ زائرین اب آن لائن عمرہ ویزا حاصل کر سکتے ہیں، عمرہ پیکیج ’نسک‘ اور ’مقام‘ پلیٹ فارم کے توسط سے حاصل کیا جا سکتا ہے، نجی، وزٹ اور سیاحتی ویزوں پر آنے والے زائرین کو عمرے کی ادائیگی، مسجد نبوی کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نماز ادا کرنے کی سہولت ہے، اس مقصد کے لیے نسک ایپ کے ذریعے بکنگ کرائی جا سکتی ہے۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

23 mins ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

55 mins ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

1 hour ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

2 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

2 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

2 hours ago