ریلوے حکام نے14ٹرینوں کی بکنگ31 جولائی تک بند کردی، ریزرویشن دفاتر کو نوٹیفکیشن جاری

لاہور (قدرت روزنامہ) ریلوے حکام نے14ٹرینوں کی بکنگ31 جولائی تک بند کردی۔ملک بھر کے تمام ریزرویشن دفاتر کو نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔عید سے قبل بکنگ کا عمل بند ہونے سے آبائی علاقوں ں میں جانے والے افراد کی مشکلات بڑھ گئی۔ریلوے میں روز بروز بڑھتے ہوئے حادثات کے پیش نظر مسافر بوگیوں کی تعداد میں کم ہوگی۔ ریلوے حکام نے لاہور، ملتان اور کراچی کے درمیان والی14 ٹرینوں کی26 بوگیوں میں بکنگ کا عمل مکمل طور پر بند کردیا۔14 ٹرینوں کی25 بوگیوں میں بکنگ کا عمل مکمل طور پر بند کردیا،ان ٹرینوں میں شالیمار ایکسپریس ٹرین،عوام ایکسپریس،ملتان اور لاہور کے درمیان

چلنے والی موسی پاک ایکسپریس ٹرین،شاہ حسین ایکسپریس ٹرین، بزنس ایکسپریس ٹرین،فیصل آباد کراچی کے درمیان چلنے والی ملت ایکسپریس ٹرین،راولپنڈی براستہ فیصل آباد چلنے والی پاکستان ایکسپریس ٹرین، کراچی ایکسپریس،گرین لائن ٹرینیں،ملتان اور کراچی کے درمیان چلنے والی بہا الدین زکریا ایکسپریس،میانوالی ایکسپریس ٹرین،پشاور براستہ فیصل آباد کے درمیان چلنے والی رحمان بابا ایکسپریس ٹرین شامل ہے۔ان ٹرینوں میں اکانومی کلاس، اے سی بزنس اور اے سی سٹینڈرڈ کلاس کی بوگیوں کی کمی کی وجہ سے بکنگ بند کی گئی ہے۔ دوسری جانب فیصل آباد سمیت لاہور سے کراچی ہوائی ٹکٹوں میں دن بدن اضافہ ہونے لگا،ساڑھے سات ہزار والا ٹکٹ 13ہزار روپے تک پہنچ گیا،لاہور سے کراچی پی آئی اے کا کرایہ 13ہزار روپے ہوگیا۔تفصیلات کیمطابق لاہور سے کراچی ہوائی ٹکٹوں میں دن بدن اضافہ ہونے لگا،لاہور سے کراچی پی آئی اے کا کرایہ 13ہزار روپے، ائیربلیو کا ٹکٹ ساڑھے گیارہ ہزار روپے کا ہو گیا، پرواز روانگی سے چند گھنٹوں قبل ٹکٹ 18سے 20 ہزار روپے تک فروخت ہونے لگا، چھٹیوں اور عید کے باعث مسافروں کی تعداد میں اضافے اور ٹکٹوں میں کمی کے باعث کرائے بڑھ گئے۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

5 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

5 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

6 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

6 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

6 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

7 hours ago