ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا ۔تاہم زیریں سندھ، کشمیر اور گردوانوح میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہےجبکہ کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا ۔تاہم
زیریں سندھ، کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ :کراچی(سعدی ٹاؤن 81 ، گلشن حدید 73 ، فیصل بیس 70 ، یونیورسٹی روڈ 69 ، ایئرپورٹ ، ماڈل آبزرویٹری 61 ، جناح ٹرمینل 57 ، نارتھ کراچی 49 ، سرجانی 39 ، قائد آباد 35 ، مسرور بیس 34 ، اورنگی ٹاؤن 33 ، ڈی ایچ اے ، ناظم آباد 21 ، کیماڑی 17)، ٹھٹھہ 51، حیدرآباد 25، نواب شاہ 04، کشمیر: کو ٹلی 13، گڑھی دوپٹہ 12، راولاکوٹ 05، مظفر آباد 04، پنجاب: منڈی بہاولدین 10، گوجرانوالہ 09، قصور 06، لاہور(سٹی ، ائیر پورٹ04)سرگودھا، سیالکوٹ، بہاولنگر04، مری 03، منگلا، حافظ آباد 01،خیبر پختونخواہ : مالم جبہ میں 03ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی 43اور سبی میں42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert