پی ٹی آئی اور پنجاب حکومت میں معاہدے کی شرائط طے پاگئیں


لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی اور پنجاب حکومت کے درمیان ریلیوں ،سکیورٹی اور قانونی معاملات کے ٹی او آرز طے پاگئے۔معاہدے کے مطابق تحریک انصاف وارنٹس کی تکمیل ،سرچ وارنٹس کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کرے گی۔ پی ٹی آئی لیڈر شپ نے شبلی فراز اور علی خان کو فوکل پرسن نامزد کیا ہے۔
پولیس کی جانب سے ایس ایس پی عمران کشور فوکل پرسن ہوں گے ۔ پی ٹی آئی 14 اور پندرہ مارچ کو درج ہونے والے مقدمات میں تفتیش میں تعاون کرے گی۔تحریک انصاف اتوار کی بجائے پیر کے روز جلسہ کرے گی۔ جلسے کی اجازت کے لیے انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے گا۔
تحریک انصاف ریلی نکالنے سے کم از کم پانچ دن پہلے آگاہ کرے گی۔ عمران خان کی سکیورٹی کے لیے بنائی گی گائیڈ لائنز پر عمل ہوگا۔تحریک انصاف سکیورٹی کے لیے متعلق حکام کو درخواست دے گی۔ سکیورٹی ایجنسیز کے ساتھ معاملات کے لیے فوکل پرسن شبلی فراز ہونگے۔ معاہدہ لاہور ہائیکورٹ میں تین بجے جمع کرایا جائے گا۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

7 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

8 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

8 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

8 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

9 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

9 hours ago