وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی ) امین الحق نے سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کسی پابندی کے خلاف ہیں جس سے ترقی کا عمل رکے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا تھا کہ میری درخواست پر وزیراعظم عمران خان نے موبائل ڈیٹا پر ٹیکس ختم کیا اور اب 5منٹ سے زائد کال پر بھی ٹیکس ختم کرائیں گے۔فری لانسنگ پالیسی حتمی مراحل میں ہے اور پالیسی میں فری لانسرز کو ہر قسم کی سہولیات دی جائیں گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فیڈر ل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا ڈیٹا ہیک ہونے پر تشویش ہے، ایف بی آر کا ڈیٹا سینٹر ہے، ابھی تک این ٹی سی کے ساتھ نہیں ہے،این ٹی سی میں ہوسٹ تمام ویب سائٹس کا ڈیٹا محفوظ ہے، پرائیویٹ ڈیٹا سینٹر پر ہوسٹ اداروں کا ڈیٹا محفوظ نہیں ہے،فروری میں تمام اداروں کو این ٹی سی کا ڈیٹا سینٹر استعال کرنے کیلئے آگاہ کرچکے ہیں۔یادرہے کہ ا س سے قبل فواد چودھری بھی ایپ کی بندش پر تحفظات کا اظہار کرچکےہیں۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

4 hours ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

4 hours ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

4 hours ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

5 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

6 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

6 hours ago