رمضان میں مسجد نبویؐ کے تمام دروازے کھولے جائیں گے، تمام تیاریاں مکمل


مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ) مسجد نبویؐ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ رمضان میں مسجد نبویؐ کے تمام دروازے کھولے جائیں گے۔ سعودی میڈیا کے مطابق مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ میں سکیورٹی امورکے نگران سعودالصاعدی نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران زائرین کے استقبال کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
سعودالصاعدی نے کہا کہ ماہ رمضان میں زائرین کی سہولت کے لیے تمام دروازے کھول دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسجد نبویؐ کے مجموعی دروازوں کی تعداد 100 ہے جو مسجد کی چاروں سمتوں میں ہیں تاکہ ہرجانب سے آنے والوں کو آسانی ہواورانہیں کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ سعودالصاعدی نے کہا کہ مسجد نبویؐ کے صحن کی چھت پرجانے کے لیے خودکار زینے مکمل طورپرکام کررہے ہیں جبکہ دیکھ بھال اوراصلاح ومرمت کی ٹیمیں بھی ہمہ وقت موجود ہوتی ہیں۔
مسجد نبویؐ میں افطار کرانے والوں کےلیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جس کے تحت افطاری دسترخوان لے جانے کےلیے دروازوں کو مخصوص کیاگیا ہے تاکہ عام لوگوں کوآمد ورفت میں رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Recent Posts

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

4 hours ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

4 hours ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

4 hours ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

4 hours ago

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران…

5 hours ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

6 hours ago