رمضان کے آخری عشرے میں حرمین شریفین کیلیے پرمٹ کی شرط ختم


مکہ معظمہ (قدرت روزنامہ) رمضان کے آخری عشرے کے لیے حرمین شریفین کے لیے اجازت نامے کی شرط ختم کردی گئی۔سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رمضان کے آخری عشرے میں خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ کے لیے پرمٹ کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم زائرین کا کورونا سے متاثر نہ ہونا ضروری ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے مزید کہا کہ عمرہ یا مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ کی زیارت کیلئے پرمٹ لازمی ہے۔ پرمٹ نسک ایپلی کیشن سے ان لوگوں کو جاری کیے جائیں گے جو کورونا سے متاثر نہ ہوں یا پھر ان کا کورونا سے متاثرہ شخص سے کوئی رابطہ نہ ہوں۔
دوسری جانب مسجد نبوی انتظامیہ نے یکم رمضان سے 19 رمضان تک ریاض الجنہ میں نماز کے لیے پرمٹ کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یکم رمضان سے ریاض الجنہ میں داخلے کے لیے زائرین کو رات ڈھائی بجے سے فجر کی نماز اور صبح ساڑھے 11 سےعشاء تک کے لیے پرمٹ جاری ہوں گے۔
زائر خواتین کو ریاض الجنہ میں داخلے کے پرمٹ نماز فجر کے بعد سے صبح 11 بجے تک اور پھر رات 11 بجے سے دو بجے تک کے لیے جاری ہوں گے۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

2 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

2 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

2 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

3 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

3 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

3 hours ago