رمضان کا پہلا پورا عشرہ موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

لاہور(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے رمضان کا پہلا پورا عشرہ ٹھنڈا گزرنے کی پیشگوئی کردی۔ملک کے مختلف علاقوں میں بادلوں کے ڈیرے،اسلام آباد میں سحری کے وقت سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔محکمہ موسمیات نے رمضان کا پہلا پوراعشرہ ٹھنڈا گزرنیکی پیش گوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ مزید 2 دن تک جاری رہے گا، اسلام آباد کے علاقے سید پورمیں 9،گولڑہ میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔راولپنڈی میں چکلالہ 8، کچہری 6 اورشمس آباد میں 5ملی میٹر بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کیمطابق اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری ہوگیا۔ پشاور،مردان، دیر،مالم جبہ، بنوں، سید شریف،باجوڑ میں بھی بارش ہوئی۔اس کے علاوہ گوادر،پسنی ،کوئٹہ ،چمن اوردیگرعلاقوں میں بھی بارش سے موسم خوشگوارہوگیاسرگودھا،اٹک،راولپنڈی،مری،جہلم، ڈی جی خان،منڈی بہائوالدین میں بارش سے موسم سہانا ہوگیا۔مظفر آباد،باغ اورپونچھ ڈویژن میں بھی باران رحمت سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

7 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

7 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

8 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

8 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

8 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

8 hours ago