برطانیہ میں مسلمان فٹبالرز کو میچ روک کر افطار کیلئے وقت دینے کی تجویز

لندن (قدرت روزنامہ)برطانیہ میں ہونے والی دو بڑی فٹبال لیگز میں شریک مسلمان فٹبالرز کو دوران میچ افطار کرنے کا موقع فراہم کرنے کی تجویز سامنے آگئی ہے۔ ریفریز باڈی کی جانب سے پریمیئر لیگ اور انگلش فٹبال لیگ کے عہدیداران کو تجویز پیش کی گئی ہے کہ لیگ انتظامیہ روزے دار فٹبالرز کو افطار کے لیے کھیل سے وقفہ دے، اس دوران فٹبالر کو پانی، انرجی فوڈ اور سپلیمینٹ لینے کی اجازت دی جائے۔ریفریز باڈی کی جانب سے دی گئی تجویز میں کہا گیا ہے کہ وہ میچ سے پہلے روزے دار فٹبالر کی شناخت کریں اور بعد ازاں ان کی افطار کے لیے کوئی ایک وقت مقرر کریں۔واضح رہے کہ لیور پول کے محمد صلاح، چیلسی کے این گولو کینٹے اور مانچسٹر سٹی کے ریاض مہریز ایسے فٹبالر ہیں جو ماہ رمضان میں میچ کے دوران بھی روزے رکھتے ہیں۔خیال رہے کہ 2021 میں ہونے والی پریمیئر لیگ میں بھی ٹیم کی درخواست پر کھلاڑیوں کو مغرب کے بعد افطار کیلئے ادھے گھنٹے کا وقفہ دیا جاچکا ہے۔

Recent Posts

ٹک ٹاک بنانے کا چسکہ ، نابینا شخص کو سیلابی پانی میں پھینک دیا

نوجوانوں کو جلد گرفتار کرلیں گے، ڈی پی او جنوبی وزیرستان لوئر فرمان اللہ جنوبی…

7 mins ago

بیٹی کی پسند کی شادی سے ناراض اہلخانہ نے داماد کی ناک کاٹ دی

جئے پور (قدرت روزنامہ) بھارت میں بیٹی کی پسند کی شادی سے ناراض اہلخانہ نے…

24 mins ago

جوائنٹ چیک پوسٹ پر مسافر بسوں کو 20 منٹ سے زیادہ نہ روکا جائے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ٹرانسپورٹرز کے نمائندہ وفد کی ملاقات۔ ٹرانسپورٹروں…

24 mins ago

آئینی کلیدی عہدوں کے بعد پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت پر مشاورت شروع کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آئینی کلیدی عہدوں کے بعد پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت پر…

29 mins ago

محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر…

32 mins ago

اداکارہ زرنش خان نے چہرے کی خوبصورتی کا راز بتا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی نوجوان اداکارہ زرنش خان نے چہرے کی خوبصورتی کا راز بتا…

35 mins ago