رمضان میں وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو یہ مشروب پیئیں


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)رمضان المبارک جہاں باطنی پاکیزگی اور اصلاح نفس کا بہترین ذریعہ ہے وہیں اس ماہ کے طبی فوائد بھی کہیں زیادہ ہیں۔ نظام انہضام درست ہوتا ہے اور فشار خون و شوگر کو کنٹرول کرنا بھی آسان ہوجا تا ہے۔

صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپا تمام بیماریوں کی جڑ ہے۔ موٹاپے سے ہائی بلڈ پریشر اور شوگر جیسے موزی امراض ہوتے ہیں تاہم اچھی بات یہ ہے کہ مسلمانوں کو ایک ایسا مہینہ میسر ہے جس میں وزن کو خاطر خواہ حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔
سعودی ماہر غذائیت کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں ہیبسکس (Hibiscus) نامی پودے کے پھولوں کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ گرمی میں ہیبسکس کا شربت یا چائے لذت اور توانائی سے بھرپور مشروب ہیں۔
اس کی ایک اور خاص بات وزن میں کمی کرنا ہے اور ساتھ ساتھ جسم میں موجود مضر بیکٹیریا اور کینسر کے خلیات کی افزائش کو کم کرنا ہے۔ جدید تحقیق میں بھی ہیبسکس کی چائے پینے سے صحت کے لیے متعدد فوائد کا انکشاف ہوا ہے۔

ہیبسکس پر کی گئی ریسرچ میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ تحقیقی مطالعے میں شامل 70 فیصد رضاکاروں کے وزن میں ہیبسکس کی چائے یا شربت پینے سے کمی واقع ہوئی۔

ان افراد میں محض 12 ہفتوں کے بعد جسمانی چربی پگھل گئی اور ان جسم کا وزن کم ہوگیا۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

3 hours ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

3 hours ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

3 hours ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

5 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

5 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

5 hours ago