اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر و رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کے مبینہ قتل کی منصوبہ بندی کے بیانات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا .
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی سنجیدہ الزام ہے جس کے ثبوت پیش کرنے کی ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوتی ہے، عدالت عمران خان سے ثبوت طلب کرے، اس سے پہلے بھی وہ سنجیدہ نوعیت کے الزامات لگا کر سیاسی بیانیہ بناتے رہے ہیں .
عمران خان کے مبینہ قتل کی منصوبہ بندی کے بیانات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا . یہ انتہائی سنجیدہ الزام ہے جس کے ثبوت پیش کرنی کی ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوتی ہے . عدالت عمران خان سے ثبوت طلب کرے . اس سے پہلے بھی وہ سنجیدہ نوعیت کے الزامات لگا کر سیاسی بیانیہ بناتے رہے ہیں . 1/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) March 24, 2023
انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں عمران خان نے دھاندلی اور کرپشن کے الزامات لگا کر جھوٹا سیاسی بیانیہ بنایا تھا، اس بار انتخابات میں ان کو نئے بیانیے کی ضرورت ہے، ’’مجھے قتل کرنے کی سازش‘‘ بھی ’’بیرونی سازش‘‘ کی طرح بے بنیاد اور من گھڑت سیاسی اور انتخابی بیانیے کے سوائے کچھ نہیں .
رہنما پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ اگر ان الزامات میں صداقت ہوتی تو قتل کی سازش کرنے والوں کے نام ویڈیو میں ریکارڈ کرنے کے بجائے عدالت کے سامنے رکھتے، یہ انتخابات سے پہلے لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے بیانیہ بنا رہے ہیں، بغیر ثبوت کے یہ الزامات انتخابی مہم کے سوائے کچھ نہیں .
اگر ان الزامات میں صداقت ہوتی تو قتل کی سازش کرنے والوں کے نام ویڈیو میں ریکارڈ کرنے کے بجائے عدالت کے سامنے رکھتے . یہ انتخابات سے پہلے لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے بیانیہ بنا رہے ہیں . بغیر ثبوت کے یہ الزامات انتخابی مہم کے سوائے کچھ نہیں . 3/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) March 24, 2023
یاد رہے کہ چند روز قبل عمران خان نے ویڈیو لنک خطاب میں الزام عائد کیا تھا کہ انہیں بھی مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کیا جا سکتا ہے، آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد نے ان کے قتل کا منصوبہ بنایا ہے .