مسلم لیگ (ن) میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا میں اختلافات شدت اختیار کرگئے جہاں پارٹی رولز کی خلاف ورزی پر صوبائی سینئر نائب صدر عبدالسبحان خان کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی نے پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر عبدالسبحان خان کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا ہے جس میں عبدالسبحان پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اورپارٹی کو دھڑوں تقسیم کرنے کا الزام ہے۔شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 15 دنوں کے اندرشوکاز نوٹس کا تسلی بخش جواب نہ دیا گیا تو پارٹی کی بنیادی رکنیت بھی ختم کردی جائے گی۔ذرائع کے مطابق سردار مہتاب، اقبال ظفرجھگڑا، ارباب خضرحیات اور دیگر کو بھی شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے (ن) لیگ کے رہنما ارباب خضر حیات نے کہا ہے کہ نظریاتی کارکن کسی قسم کے شوکاز نوٹسز کا جواب نہیں دیں گے، نظریاتی کارکن نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہیں۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

9 mins ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

41 mins ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

1 hour ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

1 hour ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

2 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

2 hours ago