کیرئیر کے عروج پر مجھے زہر دیا گیا تھا، عمران نذیر نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر عمران نذیر نے حال ہی میں ایک دلچسپ کہانی شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ’’ انہیں کیرئیر کے عروج پر زہر دیا گیا تھا‘‘۔1999 سے 2012 کے درمیان پاکستان کے لیے 8 ٹیسٹ، 79 ون ڈے اور 25 ٹی20 انٹرنیشنل کھیلنے والے عمران نذیر نے پہلی بار گزشتہ برس اپنی بیماری کا انکشاف کیا تھا جبکہ اب انہوں نے مزید تفصیلات بتائی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نادر علی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران نذیر نے بتایا کہ جب میرا حال میں ایم آر آئی اسکین ہوا تو پتہ چلا کہ مجھے ایک انتہائی سست رفتار زہر مرکری دیا گیا تھا، یہ آپ کے جوڑوں تک پہنچتا ہے اور انہیں نقصان پہنچاتا ہے۔ 8 سے 10 سالوں کے درمیان میں جوڑوں میرے جوڑوں کا علاج کیا گیا جو تقریباً خراب ہوچکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بیماری کے دوران اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا تھا بستر پر نہ ڈال دیجیئے گا، اور شکر ہے ایسا کبھی نہیں ہوا!۔میں گھومتا پھرتا تھا اور جب لوگ پوچھتے تھے ‘تم ٹھیک لگ رہی ہو’۔ مجھے بہت سے لوگوں پر شک تھا لیکن میں نے کب اور کیا کھایا، میں نہیں جان سکتا، کیونکہ مرکری فوری اثر نہیں کرتا اس لیے نہیں معلوم کس نے کیا کیا۔

عمران نذیر نے کہا کہ 8-10 سال تک، اس کے تمام جوڑوں کا علاج کیا گیا اس دوران میری ساری جمع پونجی ختم ہوگئی تھی، ایک اندازے کے مطابق 12-15 کروڑ روپے خرچ کرچکے تھے۔

دائیں ہاتھ کے بلے باز نے کہا کہ ان کے مشکل وقت میں پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی چٹان کی طرح ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے اور ان کی بہت مدد کی، جب میں شاہد بھائی سے ملا تو میرے پاس کچھ نہیں بچا تھا۔ شاہد بھائی نے ایک دن کے اندر میرے ڈاکٹر کو اس کے اکاؤنٹ میں رقم کردی تھی اور ڈاکٹر کو کہا تھا کہ چاہے کتنے پیسے کی ضرورت ہو، میرا بھائی ٹھیک ہونا چاہیے، میرے علاج پر انہوں نے 40 سے 50 لاکھ روپے خرچ کیے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، مگر ادارے تیار نہیں، شیرجیل میمن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی…

18 mins ago

کترینہ کیف کیساتھ فلم ٹھکرانے کے بیان پر مشی خان نے ابرار الحق کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ و میزبان مشی خان نے پنجابی گلوکار ابرار الحق کو…

21 mins ago

پی ٹی آئی کا ’ریلیز عمران خان ٹرین مارچ‘ کراچی سے سکھر روانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کا ’ریلیز عمران خان ٹرین مارچ‘ کراچی سے سکھر…

24 mins ago

کترینہ کیف نے ہالی ووڈ فلم کی آفر چھوڑنے کا بیان داغ دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ ایک خاص وجہ…

24 mins ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کا غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا…

28 mins ago