افغانستان کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی شکست پر محمد رضوان بھی بول پڑے، آواز بلند کردی

لاہور(قدرت روزنامہ) افغانستان کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی شکست کے بعد وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نوجوان کھلاڑیوں کے حق میں آواز اٹھائی ہے۔

محمد رضوان نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا اور لکھا ‘مجھے پاکستان کرکٹ کے ان نوجوان سپر سٹارز پر مکمل یقین ہے’۔وکٹ کیپر بیٹر نے ان نوجوان کھلاڑیوں کے لیے کہا کہ ‘مضبوط رہیں اور ان شکست کو اپنے اندر کی آگ بھڑکانے دیں، سخت محنت کریں اور یقین رکھیں’۔کرکٹرز نے ٹیم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ‘آپ لوگ چیمپئنز ہیں، آپ لوگ ایک اچھا کم بیک کریں گے’۔

 

واضح رہے کہ افغانستان نے اتوار کو 3 میچز پر مشتمل سیریز کے کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 130 بنائے، جواب میں افغان ٹیم نے 20 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

افغان ٹیم نے پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ انٹرنیشنل سیریز میں فتح حاصل کی ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

5 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

5 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

6 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

6 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

6 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

6 hours ago